Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیر فورس دنیا کی 8 ویں طاقتور ترین فضائیہ

امریکی فضائیہ کے پاس2657 طیارے ہیں۔فوٹو:ٹوئٹر
 سعودی عرب کی ائیر فورس دنیا کی طاقتور ترین 8 ویں فضائیہ ہے۔ مملکت کے پاس 351 لڑاکا طیارے ہیں۔ اسے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک پر برتری حاصل ہے۔
عاجل ویب سائٹ نے فلائٹ گلوبل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا سعودی عرب کے پاس 72 یورو فائٹر ٹائیفون ہیں۔ اس طرح کے مزید 48 طیاروں کا سودا کررکھا ہے۔ 
فلائٹ گلوبل کے مطابق سعودی فضائیہ کے پاس 198 ایف پندرہ طیارے ہیں۔ اس طرح کے مزید 5 طیاروں کا آرڈ ر دے رکھا ہے۔

سعودی فضائیہ کے پاس 198 ایف پندرہ طیارے ہیں۔فوٹو:ٹوئٹر

امریکی فضائیہ کے پاس2657 طیارے ہیں۔ روس 1616 طیاروں کے ساتھ دوسرے، انڈیا 710 طیاروں کے ساتھ تیسرے اور شمالی کوریا 572 طیاروں کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے۔
چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے پاس 474 لڑاکا طیارے ہیں۔ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جس کے پاس 446 طیارے ہیں۔ سعودی عرب آٹھویں نمبر ہے جس کے پاس 351 طیارے ہیں۔ مصر کے پاس 303 لڑاکا طیارے ہیں۔ تائیوان 289 طیاروں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
دریں اثنا جنگی طیاروں کو فضا میں فیول فراہم کرنے والے سب سے زیادہ طیارے امریکہ کے بعد سعودی عرب کے پاس ہیں۔سعودی عرب فیول ٹینکر طیاروں کے سلسلے میں فرانس، روس اور برطانیہ پر سبقت لے گیا۔

۔مملکت کے پاس 351 لڑاکا طیارے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک پر برتری حاصل ہے۔فوٹو:ٹوئٹر

 فلائٹ گلوبل کی تازہ پورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاس 22 فیول ٹینکر ہیں۔ امریکہ اس طرح کے 616 طیاروں کا مالک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی فضائیہ کے پاس فیول ٹینکر 20 ہیں۔ اس کا نمبر سعودی عرب کے بعد آتا ہے۔

 فلائٹ گلوبل  کے مطابق سعودی عرب کے پاس 22 فیول ٹینکر ہیں۔فوٹو:ٹوئٹر

چوتھے نمبر پر روس ہے اس کے پاس 19 طیارے ہیں۔ اسرائیل 10 طیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
چھٹے نمبر پر اٹلی، سنگاپور اور برطانیہ ہیں ۔ ہر ایک کے پاس 9،9 طیارے ہیں۔سیپن 8 طیاروں کے ساتھ ساتویں اور جرمنی، ترکی 7 طیاروں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔
 

شیئر: