Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں شہری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کا کہنا ہے کہ ’میری کار کو عقب سے آنے والی کار نے ہٹ کیا جس پر طیش میں آ گیا۔‘ فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں پولیس کے مطابق شہری پر سرعام تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ فرقان بلال کے مطابق ملزم عقیل مرزا کو لاہور میں واقع سٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔
واضح رہے انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے تنازع پر ایک شخص شہری پر تشدد کر رہا ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ ’میری کار کو عقب سے آنے والی کار نے ہٹ کیا جس پر طیش میں آ گیا۔‘

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کی لوکیشن کا سراغ لگایا گیا فوٹو: پنجاب پولیس

ملزم عقیل مرزا نے کہا کہ جب انہوں نے ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو ڈانٹا تو وہ ان پر برہم ہوگیا۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
دوسری جانب تشدد کا شکار بننے والے شہری کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام گلشان شہزاد بتایا جا رہا ہے جو کالج روڈ باغبانپورہ کا رہائشی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے  واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اوراس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
اس سے قبل سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے سراغ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کی لوکیشن کا سراغ لگایا گیا۔

شیئر: