Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کا بیوی پر تشدد ،سر کے بال مونڈ دئیے

لاہور... لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر شوہر نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار پر بیوی پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیئے۔وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ خاتون کے شوہر اور گھر کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ لاہور کی خاتون اسما عزیز کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اس نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر میاں فیصل روزانہ دوستوں کو گھر لاتا اور ان کے سامنے اسے رقص کرنے کا کہا کرتا تھا۔رقص سے انکار پر شوہر نے ملازمین کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور پائپوں سے مارا۔خاتون کے مطابق شوہر نے اس کے سر کے بال بھی مونڈ دیئے ۔ ملازمین کے سامنے مبینہ طور پر بے لباس کیا اور پنکھے سے لٹکانے کی کوشش کی۔
خاتون نے مزید بتایا کہ شوہر کی جانب سے تشدد روز کا معمول تھا اس مرتبہ حد کردی ۔ کسی طرح گھر سے باہر نکل کر تھانے پہنچی اور ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی پورے دن تھانے بیٹھی رہی۔ مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس اہلکار پیسے مانگتے رہے۔ بعد میں پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کا فائدہ ملزم کو پہنچے گا۔ 
 وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کو شوہر سمیت2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مزید قانونی کارروائی کیلئے خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ تھانہ کاہنہ میں خاتون پر تشدد کا مقدمہ درج ہوچکا ۔

شیئر: