5 کارخانوں اور7 گوداموں اور دکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جدہ میں 318 ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا کے علاوہ 8 ہزار لیٹر مشروبات تلف کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی کی تفتیشی ٹیم نے جدہ میں غذائی اشیا فروخت کرنے والے 12 سے زیادہ اداروں کا تفتیشی دورہ کیا۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیم نے مختلف تجارتی اداروں میں کھجوروں سمیت دیگر مختلف غذائی اشیا پکڑی ہیں جو ضوابط کی پابندی کے بغیر اسٹور کی گئی تھیں۔‘
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’صنعتی علاقے میں صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے علاوہ بعض ایسی اشیا پکڑی گئیں جن پر مکھیاں اور دیگر حشرات تھے۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ایسا غذائی مواد بھی ضبط کیا ہے جس پر تاریخ انتہا درج نہیں تھی جبکہ ایسے مشروبات تلف کردیے ہیں جن میں مصنوعی رنگوں اور مصنوعی ذائقے کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ تھی۔‘
’متعدد خلاف ورزیوں پر 5 کارخانوں اور7 گوداموں اور دکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔‘