Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد ٹائر فروش سعودی کی تشہیر

ریاض ۔۔۔   وزارت تجارت  و سرمایہ کاری  نے  زائد المیعاد ٹائر  اور  غیر معیاری  آئل  فروخت کرنے پر  سعودی شہری  عبدالملک بن ناجی  البرکاتی  کی تشہیر  خود اس کے خرچ پر  دو مقامی اخبارات میں کرا دی۔  اس کا فیصلہ   مکہ میں فوجداری کی عدالت نے سنایا تھا۔   سبق  کے مطابق عدالت نے  البرکاتی پر  جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ  زائد المیعاد ٹائرز اور  غیر معیاری آئل ضبط کرکے تلف کرا دیئے گئے۔ 

شیئر: