Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے سفر کا نیا ریکارڈ

کنگ فہد پل سے روزانہ 80 ہزار افراد آ جا رہے ہیں، فائل فوٹو
 سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والے کنگ فہد پل انتظامیہ کے سربراہ انجینیئر عماد المحیسن کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے اس سال آنے جانے والوں کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
2019 کے دوران 2018 کے مقابلے میں سات تا آٹھ فیصد زیادہ افراد نے اس پل سے سفر کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

یہ پل الخبر کے جنوب سے بحرینی دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے، فائل فوٹو

اخبار24 کے مطابق عماد المحیسن کا کہنا ہے کہ ’جب سے یہ پل قائم ہوا ہے تب سے لے کراب تک پل آنے جانے والے مسافروں کی 30 ملین کی حد کو عبور کرچکا ہے۔ روزانہ اس پل سے 80 ہزار افراد آ جا رہے ہیں۔‘ 
انہوں نے واضح کیا کہ ’اتنی بڑی تعداد میں روزانہ بحرین سے سعودی عرب آنے جانے کا سلسلہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے رشتے کس قدر قریبی اور گہرے ہیں۔‘

کنگ فہد پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے کے لیے 1986 میں قائم کیا گیا تھا، فائل فوٹو

کنگ فہد پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے کے لیے 1986 میں قائم کیا گیا تھا۔ تب سے اب تک اس پل سے 400 ملین سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں۔
کنگ فہد پل 25 کلو میٹر طویل سمندری پل ہے۔ اس کی چوڑائی 23.2 میٹر ہے۔ یہ پل سعودی شہر الخبر کے جنوب سے بحرین کے دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 25 نومبر 1986 کو ہوا تھا۔
                     
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: