Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 طنطورة سیزن 2 کا افتتاح، خاص کیا ہے؟

مرایا تھیٹر میں فنکاروں کو کنسرٹ کے مواقع دیے جائیں گے۔ فوٹو: اخبار 24
 سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن نے طنطورة سیزن 2 کا افتتاح کردیا۔ یہ سات مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔
 شائقین سعودی عرب کے شمال مغربی مقام العلا پر طنطورة سیزن 2 میں مختلف رنگا رنگ پروگرام سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق طنطورة سیزن 2 میں 12ہفتوں کے دوران’ مرایا‘ تھیٹر پر اوپن شو اور مختلف پروگرام دکھائے جائیں گے۔ مرایا تھیٹر فن تعمیر کے لحاظ سے منفرد تحفے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس میں 500 افراد کی گنجائش ہے، جدید صوتی نظام لگایا گیا ہے اور یہ ورلڈ اوپیرا ہاﺅسز کے درجے کا ہے۔ 

طنطورة سیزن 27 مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔فوٹو: ایس پی اے

مرایا تھیٹر میں عالمی شہرت کے حامل منتخب فنکاروں کو کنسرٹ کے مواقع د یے جائیں گے۔ یہاں ’جمیل بثینہ‘ جیسے رقص شو بھی ہوں گے۔
العلا رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمرو مدنی نے بتایا ’ طنطورة سیزن 2 کے شائقین رنگا رنگ پروگرام کا لطف اٹھائیں گے وہیں انہیں دنیا کے نمایاں ترین تاریخی اور قدرتی مقامات دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔‘
یہ مقامات انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ ان مقامات کو باقاعدہ طور پر اکتوبر 2020 میں کھولا جائے گا۔

شائقین کو دنیا کے نمایاں تاریخی اور قدرتی مقامات دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔ فوٹو: ایس پی اے

یاد رہے کہ العلا رائل کمیشن نے العلا ایئرپورٹ کی توسیع کی ہے۔ اس کی گنجائش چار گنا بڑھ گئی ہے۔ سالانہ چار لاکھ افراد سفر کرسکتے ہیں۔ صحرائی مکانات کی تعداد میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔
العلا رائل کمیشن کے مطابق العلا ایئرپورٹ کو لاجسٹک سینٹر میں تبدیل کیاجارہا ہے۔ یہ کام ایک ہزا ر سے زیادہ انجینیئر اور ٹیکنیشن انجام دے رہے ہیں۔ اس سے طنطورہ سیزن 2 کے شائقین فائدہ اٹھائیں گے۔
 

شیئر: