Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی درخواست

اس سے قبل مریم نواز نے دسمبر 7 کو عدالت میں درخواست دی تھی۔ فوٹو: فیس بک
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور یہ کہ اس لسٹ میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ حکومت اس اقدام کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

 

اس میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایک بار چھ ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔   
اس سے قبل مریم نواز نے دسمبر 7 کو عدالت میں درخواست دی تھی۔ تاہم دسمبر 9 کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ایک دو رکنی بینچ نے اس درخواست کو مسرد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی نظر ثانی کمیٹی کو معاملے پر سات دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب وزارت قانون کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق تجاویز مرتب کر لی گئی ہیں۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق اس حوالے سے منگل کو کابینہ کے اجلاس میں تجاویز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

عدالت نے مریم نواز کی گزشتہ درخواست مسترد کر دی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

مریم نواز کے والد نواز شریف جو کہ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی سزا بھگت رہے تھے اور چوہدری شوگر ملز کیس مین نیب کی حراست میں تھے، طبیعت خرابی کے بعد عدالت کی جانب سے دو ماہ کی سزا معطلی اور ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد لندن جا چکے ہیں اور وہاں زیر علاج ہیں۔ 

شیئر: