نوجوانوں کے لیے تین ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں انہیں کاروبار کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے شہر ابہا میں فرنچائز فیسٹول کا آغاز ہوچکا ہے جس میں 31 ملکی اورغیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیسٹول کا اہتمام ابہا چیمبر آف کامرس کے تحت کیا جا رہا ہے جو مقامی ہوٹل میں تین دن تک جاری رہے گا۔
ابہا چیمبر آف کامرس کے سربراہ حسن الحویزی نے کہا ہے کہ ’فیسٹول میں 40 سے زیادہ سٹال مقامی نوجوانوں کے لیے مختص ہیں جو چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کر رہے ہیں۔‘
فیسٹول میں 40 سے زیادہ اسٹال مقامی نوجوانوں کے لیے مختص ہیں۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
انہوں نے کہا ہے کہ ’فیسٹول کے ضمن میں کاروبار کرنے والے نوجوانوں کے لیے تین ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں انہیں کاروبار کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لیے نوجوانوں کو مختلف سرکاری اداروں سے سہولت اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’فرنچائز کا مقصد ایک طرف چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو اپنی پہنچان بنانے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف صارفین کو بھی مارکیٹ میں موجود مقامی برانڈ سے آگاہی دی جارہی ہے۔‘
انہوں نے کہاہے کہ ’فیسٹول میں معیاری اشیا مناسب قیمت پر رکھی گئی ہیں جبکہ شریک کمپنیاں صارفین کے لیے رعایتی اسکیمیں بھی متعارف کر رکھی ہیں۔‘