Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، بڑے موسیقی فیسٹول کا انعقاد

موسیقی فیسٹول کا انعقاد 19 سے 21 دسمبر تک ریاض میں ہو گا۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا موسیقی اور فنی میلہ منعقد ہو گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’موسیقی فیسٹول مڈل بیسٹ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔‘
 
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’فیسٹول کا انعقاد 19 سے 21 دسمبر تک ہو گا جس میں داخل ہونے کے لیے ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔ فیسٹول میں دنیا کے 16 نامور فنکار آئیں گے۔‘
’فیسٹول کے بڑے کنسرٹ کنگ فہد سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ شرکت کے خواہش مند آن لائن ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔‘
 
دوسری طرف مڈل بیسٹ نے کہا ہے کہ ’مختلف شو کی ٹکٹیں 375 ریال سے 4750 ریال تک دستیاب ہیں۔ عالمی فنکاروں کے علاوہ مقامی نوجوانوں کو بھی فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔‘
 

شیئر: