Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے نئے ائیر پورٹ سے سعودیہ کی مزید پروازیں

29 دسمبرسے متعد د پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔فوٹو: سعودی سول ایوی ایشن
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے مطابق نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے روزانہ مزید 7 پروازیں روانہ ہوںگی۔
مز مز ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے اعلامیے میں کہا کہ 29 دسمبر 2019 سے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے متعد د پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
 بین الاقوامی پروازوں میں خرطوم، قاہرہ ، کویت، بیروت اور نیروبی جبکہ داخلی پروازو ں میں دمام اور القصیم شامل ہیں۔

نئے ایئر پورٹ کا افتتاح  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 24 ستمبر 2019 کو کیا تھافوٹو: سعودی سول ایوی ایشن

یاد رہے کہ ا ب جدہ ائیر پورٹ کے تین ٹرمینل ہوگئے ہیں۔شمالی ( انٹرنیشنل) جنوبی( سعودی عریبین ایئرلائنز) او ر تیسرا نیا ٹرمینل ہے۔
 یاد رہے کہ السعودیہ اس سے قبل نئے ٹرمینل سے کئی پروازیں شروع کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔
 ابوظبی، میلان، ایتھنز، اربیل،سکندریہ، بحرین، جنیوا اور روم کے لیے السعودیہ کی تمام پروازیں جدہ کے نئے ٹرمینل سے روانہ ہورہی ہیں۔ اندرون ملک ابہا، باحہ، الجوف، الدوادمی، طائف، العلا اور القریات کے لیے السعودیہ کی پروازیں نئے ٹرمینل ہی سے چلائی جارہی ہیں۔

نئے ایئر پورٹ کی عمارت کا مجموعی رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ہے فوٹو: اخبار24

السعودیہ کے مطابق السعودیہ کی مزید داخلی پروازیں نئے ٹرمینل کی طرف موڑی جا رہی ہیں۔
واضح رہے جدہ کے شاہ عبدالعزیز نئے ایئر پورٹ کا افتتاح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 24 ستمبر 2019 کو کیا تھا جس کے بعد تجرباتی طور پر السعودیہ ایئر کی جانب سے محدود پیمانے پر تجرباتی پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا۔
نئے ایئر پورٹ کی عمارت کا مجموعی رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ہے جس کے ذریعے سالانہ 3 کروڑ مسافرمستفیض ہو سکیں گے۔ایئر پورٹ پر ریلوے سٹیشن بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
 

شیئر: