جرمنی میں ایک عمر رسیدہ شہری کی کرسمس کی خوشیاں اس وقت دوبالا ہو گئیں جب انہیں اپنے کھوئے ہوئے تحائف اور 16 ہزار یورو واپس مل گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 63 سالہ شہری تھیلے میں موجود اپنی رقم اور دیگر چیزیں ایک درخت کے نیچے بھول گئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
جرمن سفیر نے کراچی کی فٹ پاتھ پر بال کٹوائےNode ID: 277076
-
جرمن سیاح خاتون دبئی میں اونٹوں کی گلہ بان بن گئیںNode ID: 427751
ایک شہری نے کرسمس کی رات جب لاوارث بیگ دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے جلد ہی بیگ کے مالک پتا لگا کر اس کے حوالے کر دیا۔
کریفلڈ پولیس کے مطابق جرمنی میں جب کسی کو گم ہوئی چیز ملتی ہے اور وہ اسے واپس کر دیتا ہے تو حکومت اس شخص کو انعام میں رقم دیتی ہے۔
تاہم بیگ کی اطلاع دینے والے جرمن شہری نے کرسمس کی وجہ انعام کی رقم لینے سے انکار دیا جو 490 یورو بنتی تھی۔
پولیس کے مطابق ’ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کرسمس کے موقع پر اچھے کام کرتے ہیں۔‘
پولیس نے یہ کہانی اپنے فیس بک پیچ پر شائع کی ہے جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور سینکڑوں افراد نے تبصرے کیے ہیں۔ بعض افراد نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی اور ہوتا تو یہ رقم اڑا لے جاتا۔
-
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں