کیلفورنیا .... محققین کا کہناہے کہ زیادہ عرصے تک خلا میں کام کرنے والے خلابازوں کے دماغ کی شکل تبدیل ہوجاتی ہے۔ بعض حصے خلا میں رہنے سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ وہ حصہ ہے جس کے نتیجے میں آپ اپنی ٹانگیں پھیلا سکتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ خلا میں رہتے ہوئے آپ کو زیادہ تر مائیکرو کریویٹی میں نقل و حرکت کرنا پڑتی ہے۔ خلا بازو ں کے دماغوںپر اثرات کا اب بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ محققین نے حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس آنے والے خلا بازوںکی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹوں کا جائزہ لیا ہے۔انکا کہناہے کہ ہماری تحقیق کے نتیجے میں ڈاکٹروں کو اس قسم کے لوگوں کے علاج میں مدد ملے گی جو کافی عرصے تک بستر پر علالت کی وجہ سے پڑے رہتے ہیں اور انکے دماغ سست پڑ جاتے ہیں۔