گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی علیحدگی کو لے کر خوب باتیں ہوئیں۔ اس اثنا میں الزامات بھی لگائے گئے اور ایک خاتون اداکارہ کے لیے ہمدردی بھی جتائی گئی۔ البتہ، جو بات سوشل میڈیا کے کئی صارفیں سمجھنے سے قاصر رہے وہ یہ تھی کہ شاید مشکل کی اس گھڑی سے گزرنے والے جوڑے کو اس سب کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے حقِ رازداری کے طلبگار ہوں۔
قابلِ ذکر ہے کہ شوبز سے وابستہ یہ جوڑا پچھلے سات سال سے ساتھ ہے اور شاید اب تک ہو کیونکہ علیحدگی کے بارے میں اب تک دونوں قریقین نے کسی بھی قسم کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جس کا مطلب یہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس بات کو عوام میں عیاں کرنے یا نہ کرنے کے لیے فی الحال آمادہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
-
'شوبز میں بھی کم سے کم دوپٹہ تو ہو'Node ID: 435136
-
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیاNode ID: 441546
-
پاکستان میں کن شخصیات نے شوبز سے ناطہ توڑا؟Node ID: 443501
جہاں سوشل میڈیا پر کئی ایک صارفین اور مقامی خبر رساں اداروں نے اس بات پر قیاس آرائیاں شروع کردیں وہیں معدودے چند افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے صارفیں کی توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے کہ تصدیق نہ ہونے پر جوڑے کے مداحوں کو انکی مبینہ علیحدگی کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئیے۔
اس حوالے سے اداکارہ ایمان سلیمان نے بھی سوشل میڈیا کا رخ کیا اور اپنی رائے دی۔
Syra probably wants you to respect her privacy.
— Eman Suleman (@eman_anjum) December 29, 2019
دونوں اداکار جن کی علیحدگی کی غیر مستند خبریں سوشل میڈیا پر شائع کی جارہی ہیں اب تک اس بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کو وہ اپنے چاہنے والوں سے بھی یہی توقع رکھنا چاہتے ہیں۔
متذکرہ جوڑا اداکار اور شوبز کا چہرہ ہونے سے قبل انسان بھی ہیں جن کو رازداری کا اتنا ہی حق ہے جتنا عام انسانوں کو۔
Syra and Shahroz are going through something extremely sensitive. This is a ridiculous way to report such a news. Publications are being so condescending and what the hell is this design work? It's not a match or a competition. They may be celebrities but THEY ARE HUMAN BEINGS pic.twitter.com/8sZTgR9VtI
— Manal Faheem Khan (@ManalFaheemKhan) December 29, 2019
البتہ، رادزاری کے حقوق سے نابلد صارفین نے سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں میں اس جوڑے پر ٹرینڈ بنا دیا جو سر فہرست رہا۔
اسکے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ ایک اور خاتون پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جوڑے کی علیحدگی کی ذمہ دار ہیں۔ انکے سوشل میڈیا کے پیجز پر انکو آن لائن ہراساں کیا جارہا ہے جب کہ اس بارے میں انہوں نے بھی کچھ کہنے سے دریغ کیا ہے۔
Seriously Pakistan?!! Syra's the No 1 trend!!! Is this is THE most important news/gossip to discuss!?!
— Sheharyar Rizwan (@sheharyarizwan) December 29, 2019
رازداری کے حقوق ہمیں سکھاتے ہیں کہ ہر انسان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے مسائل اگر چاہے تو راز رکھ سکتا ہے اگر وہ راز دیگر عوام سے جڑے ہوئے نہ ہوں یا کسی بھی طرح انہیں نقصان نہ پہنچاتے ہوں۔
Oh look. Today's the day women and men will be naming and shaming some woman rumoured to have 'broken someone's marriage'.
— Zebunnisa Burki (@zburki) December 30, 2019