Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنسی ہراسانی انسانی سمگلنگ کے جرائم میں شامل

ہیومن رائٹس کمیشن نے جنسی ہرسانی کی پانچ علامتیں مقرر کی ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ جنسی ہراسانی انسانی سمگلنگ کے جرائم میں شامل ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر جنسی ہرسانی کی پانچ علامتیں مقرر کی ہیں۔ 
پہلی علامت یہ ہے کہ متاثرہ شخص کو تجارتی مراکز سے ہمراہ لے جایا جائے۔ اس کی نگرانی کی جائے اور آمد و رفت کے سلسلے میں اس کی آزادی پر پابندی لگادی جائے۔
دوسری علامت یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار مقامی زبان سے ناواقف ہو۔ جنسی عمل سے متعلق  اس کی زبانی واقفیت گنے چنے الفاظ تک محدود ہو۔

دوسری علامت یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار مقامی زبان سے ناواقف ہو ( فوٹو: الخلیج)

تیسری علامت یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار کسی دوسرے شخص کے کنٹرول میں ہو۔ 
چوتھی علامت یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار شخص اپنی شناخت ثابت کرنے والی دستاویزات دکھانے پر قادر نہ ہو۔
پانچویں اور آخری شناخت یہ ہے کہ متاثرہ شخص کے پاس نقد کرنسی نہ ہو۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مذکورہ پانچ صورتوں میں سے کوئی ایک صورت یا ایک سے زیادہ صورت درپیش ہو تو ایسی حالت میں جنسی ہراسانی کا شکار 19911 پر رابطہ کرکے مدد حاصل کرسکتا ہے۔
 

شیئر: