Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تازہ جوس میں چینی شامل کرنے پر پابندی

سعودی ایف ڈی اے نے بوجوہ پابندی پر عمل درآمد 6 ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ فائل فوٹو
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اٹھارٹی (ایف ڈی اے) نے ریستوران، کافی شاپ اور تازہ مشروبات فروخت کرنے والی دکانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جولائی 2020 سے مشروبات اور پھلوں کے تازہ رس میں چینی، رنگ، انرجی ڈرنکس اور فلیورز شامل کرنا بند کر دیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پہلے یہ پابندی یکم جنوری 2020 سے نافذ ہونی تھی۔ جس میں اب چھ ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔

پہلے یہ پابندی یکم جنوری 2020ء سے نافذ ہونی تھی۔ فوٹو عاجل

سعودی ایف ڈی اے نے پابندی لگائی تھی کہ پھلوں کے تازہ رس، سلاد اور مشروبات میں چینی، رنگ ، انرجی ڈرنکس او رفلیورز کا استعمال بند کر دیا جائے۔
پابندی نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پابندی سے تمام ریستورانوں، کافی شاپ اور تازہ مشروبات فروخت کرنے والی دکانوں کو مطلع کردیا گیا تھا۔
اس پابندی سے فوڈ ٹرک مستثنیٰ ہوں گے۔
سعودی ایف ڈی اے نے اس پابندی پر عمل درآمد جولائی تک ملتوی کردیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران عمل درآمد کی تیاری مکمل کر لیں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: