Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: منشیات اسمگلنگ کے انوکھے طریقے

محکمے کے اہلکار اپنے تجربے کی بنیاد پر اسمگلرز کو پہچان لیتے ہیں ۔ فوٹو ، امارات ٹوڈے
 محکمہ انسداد منشیات دبئی  کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 2019 میں اسمگلنگ کے عجیب و غریب طریقہ استعمال کرتے ہوئے محکمہ کے اہلکاروں کو دھوکہ دینے کی ناکام کوششیں کی گئی۔ اسمگلرز کی جانب سے معذور افراد کے زیر استعمال رہنے والی کرسی کو بھی نہیں بخشا گیا ۔
 ویل چیئر کے پہیوں میں منشیات لانے کی کوشش کی گئی ۔ امارات ٹوڈے نے محکمہ انسداد منشیات کے حوالے سے لکھا ہے کہ منشیات کے اسمگلرز کی جانب سے دبئی میں منشیات اسمگل کرنے کی دسیوں ناکام کوششیں کی گئیں۔ اسمگلرز عجیب و غریب طریقے استعمال کرتے ہیں ۔ گزشتہ برس ایک اسمگلر نے پتیلی کے زیریں حصہ میں خصوصی خانہ بنا کر اس میں منشیات بھریں اور اوپر ی حصے میں کھانا رکھا۔

منشیات کے اسمگلرز نے کھانے کی اشیاء کو بھی نہیں بخشا ۔ فوٹو، سوشل میڈیا

پتیلی کو دیکھنے میں قطعی طور پریہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تھا کہ اس میں کوئی دوسرا خفیہ خانہ بھی ہو گا ۔ ریجنل ڈائریکٹر محکمہ انسداد منشیات کا کہنا تھا کہ محکمہ کے اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کو بروے کار لاتے ہوئے اسمگلر کی کوشش ناکام بنا دی ۔
دبئی ایئر پورٹ پر ایک اور منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کیا گیا جس نے معذورں کے استعمال میں رہنے والی کرسی کے پہیوں کو اس طرح بنوایا کہ پیہوں کے اندر ورنی حصے میں نشہ آور پورڈر بھر ا ہواتھا ۔ سب سے زیادہ منشیات پیٹ میں بھر کر لانے کی کوشش کی گئی۔
ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ محکمہ کے اہلکار مشینوں سے زیادہ اپنے تجربے پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ اہلکار ایسے افراد کی شناخت اپنے تجربے اور چھٹی حس سے کر لیتے ہیں جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہوتے ہیں ۔ 
اسمگلرز نے کپڑوں کے دھاگوں میں بھی منشیات اسمگلر کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ کریموں کے ڈبے اور سینٹری کے سامان کو بھی منشیات اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا رہا ۔ بحری جہازوں کے اسٹور روم میں مخصوص مقامات پر منشیات چھپائی جاتی ہیں ۔
دبئی میں گزشتہ برس ایک شخص کے قبضے سے 2.3 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی جو اس نے مخصوص طبی آلات میں چھپائی ہوئی تھی ۔ مذکورہ شخص کو عدالت نے 10  برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی ۔
گزشتہ برس مارچ میں ابوظبی میں ہونے والے اولمپک گیمز کے موقع پر اسمگلر وں نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ۔اسمگلرز نے کھیلوں کے سامان میں منشیات اس طرح چھپائی تھیں کہ انہیں عام آدمی نہیں سمجھ سکتا تھا ۔
ایک ایشیائی اسمگلر کو عدالت نے 10 برس قید کی سزا سنائی جس نے لیپ ٹاپ کی اسکرین کے پیچھے ہیروئن چھپائی تھی ۔ گزشتہ برس کے دوران دبئی میں منشیات اسمگلنگ کے سب سے بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کیا گیا جس میں 12 افراد شامل تھے ۔ ملزمان 194 کلو گرام منشیات مختلف طریقوں سے دبئی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ 

شیئر: