Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حملے سے امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا، جواد ظریف کا انکشاف

’ ایران نے اس اڈے کو نشانہ بنایاہے جس سے قاسم سلیمانی پر حملہ کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: العربیہ)
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یہ اعلان کر کے چونکا دیا ہے کہ ایران نے عراق میں عین الاسد اور اربیل فوجی اڈوں پر حملہ شروع ہوتے ہی سوئٹزر لینڈ کے ذریعے امریکہ کو مطلع کردیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا یہ انکشاف غیر متوقع رہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمارے ملک نے سوئٹزر لینڈ کے ذریعے امریکہ کو حملے کی اطلاع دے دی تھی۔‘

’ہمارے ملک نے سوئٹزرلینڈ کے ذریعے امریکہ کو حملے کی اطلاع دے دی تھی‘ (فوٹو: العربیہ)

انہوں نے کہا ہے کہ ’سوئٹزرلینڈ ہی ایران میں امریکی مفادات کا نگران ہے۔ ایران نے عراقی اڈوں عین الاسد اور اربیل پر میزائل حملہ شروع کرتے ہی امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا۔‘
رشیا ٹوڈے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ ’ایران نے اس اڈے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے جس سے قاسم سلیمانی پر حملہ کیا گیا تھا۔‘
تاہم  ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ آیا رابطہ حملے کی اطلاع دینے تک محدود رہا یا فریقین نے آپس میں حملے سے متعلق مزید تفصیلات بھی شیئر کیں۔
 

شیئر: