Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی امداد میں سعودی عرب پانچویں نمبر پر

’سعودی عرب نے 2019ء کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر انسانی امداد کے طور پر پیش کیے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
اقوام متحدہ کے ماتحت خصوصی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب انسانی امداد پیش کرنے والا عرب دنیا کا پہلا اور عالمی برادری کا پانچواں ملک ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے ماتحت مالیاتی سرگرمیوں کے نگراں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’سعودی عرب نے 2019ء کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر انسانی امداد کے طور پر پیش کیے۔‘
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’2019  کے دوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک سعودی عرب ہے جس نے یمن کو ایک ارب 216 ملین ڈالر پیش کیے۔ یہ یمن کو پیش کی جانے والی کل مدد کا 31.3 فیصد ہے۔‘
شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے  شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الگ الگ تہنیتی پیغام ارسال کرکے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک ہے او رعرب دنیا میں انسانی امداد کے حوالے سے سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے۔‘
عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے یہ اعزاز اپنی قیادت کی لا محدود مدد کے نتیجے میں حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب انسانی امداد کا مشن دین اسلام کے احکام پر عمل اور قومی اقدار سے متاثر ہو کر کر رہا ہے۔‘
 

شیئر: