Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ کے اختیارت محدود کرنے کی قرارداد

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے انہیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، فوٹو: اے ایف پی
ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور ہو گئی ہے جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’انہیں حملے کرنے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔‘
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی میں گانگرس سے اجازت طلب کریں گے، تو ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں اجازت لینے کی ضرورت نہ ہے اور نہ ہونی چاہیے۔‘
’کبھی کبھی آپ کو فوری فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔‘
امریکہ کی جانب سے ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور اس پر ایران کی جوابی کارروائی کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ میں سخت اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے ٹرمپ کے جنگ کے اختیارات محدود کرنے کے لیے قرارداد پیش کی۔
ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 224 جبکہ مخالفت میں 194 ووٹ ڈالے گئے۔
ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے جنگ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ان کی اپنی ریپبلکن پارٹی کے تین ارکان نے بھی ووٹ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کو کانگرس کی اجازت کے بغیر ایران کے ساتھ فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔
ریپبلکن پارٹی کی وہ ارکان جنہوں نے جنگ کے اختیارات محدود کرنے کے حق میں ووٹ دیا ان میں میٹ گیٹز بھی شامل تھے، جو کانگرس میں ٹرمپ کے زبردست حماتیوں میں سے ایک ہیں۔

صدر ٹرمپ کے خلاف قرارداد کے حق میں تین ریپبلکن ارکان نے بھی ووٹ دیا، فوٹو: اے ایف پی

ایوان نمائندگان میں خطاب کے دوران میٹ گیٹز کا کہنا تھا کہ ’ان کا یہ اقدام ٹرمپ پر تنقید نہیں کرتا بلکہ یہ اس لیے ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں ایک اور ہمیشہ کے لیے جاری رہنے والی جنگ میں شامل ہونا غلط فیصلہ ہو گا۔‘
’اگر ہمارے فوجیوں میں جنگ میں لڑنے اور جان دینے کی ہمت ہے تو گانگرس ہونے کے طور پر ہم میں بھی ہمت ہونی چاہیے کہ ہم ان کے حق میں ووٹ کریں یا ان کے خلاف۔‘

شیئر: