سعودی عرب کی کوئٹہ مسجد میں دھماکے کی مذمت
’ سعودی عرب بے گناہوں کا خون بہانے اور اللہ کے گھروں کی حرمت پامال کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب نے کوئٹہ کے اسحاق آباد علاقے کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں 14 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوئٹہ میں مسجد کو دھماکے کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے‘۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب بے گناہوں کا خون بہانے، پر امن شہروں کو ڈرانے اور اللہ کے گھروں کی حرمت پامال کرنے کی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، حکومت پاکستان اور دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے نیز زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی امید کرتا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں