غیر ملکیوں کا تناسب 77.7 فیصد اور سعودیوں کا تناسب 22.3 فیصد ہے ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے 72389 سیاحتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد چار لاکھ 29 ہزار 277 اور سعودی کارکنان کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 279 ہے۔
غیر ملکیوں کا تناسب 77.7 فیصد اور سعودیوں کا تناسب 22.3 فیصد ہے۔
مکہ اخبار کے مطابق مملکت میں چھوٹے اور انتہائی چھوٹے سائز کے سیاحتی ادارے 98.7 فیصد ہیں۔
انتہائی چھوٹے سائز کے سیاحتی اداروں میں چھ سے کم افراد کام کرتے ہیں جبکہ چھوٹے سیاحتی اداروں میں چھ سے 49 تک افراد ملازم ہوتے ہیں۔
چھوٹے اور انتہائی چھوٹے سائز کے سیاحتی اداروں کی مجموعی تعداد 71448 ہے جبکہ متوسط سائز اور بڑے سائز کے سیاحتی اداروں کی تعداد 941 ہے۔
درمیانے سائز کے سیاحتی اداروں میں 50 سے 249 تک ملازم ہوتے ہیں۔ بڑے سائز کے سیاحتی اداروں میں 250 یا اس سے زیادہ ملازم ہوتے ہیں۔
جائزے میں بتایا گیا ہے کہ سیاحتی اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہوں، محنتانوں اور ترغیبات وغیرہ میں 4.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں