پاکستانی فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفسیر کمانڈنگ 40 انفنٹری ڈویژن تعینات کرتے ہوئے اوکاڑہ بھیج دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں نئے ڈی جی کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’انڈیا نے جارحیت کی تو جواب سخت ہوگا‘Node ID: 428726
-
’دھرنا سیاسی سرگرمی، فوج کا تعلق نہیں‘Node ID: 441941
-
پاکستانی فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلےNode ID: 445061
اسی طرح میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر جنرل بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
نئے ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار جی او سی ملتان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور کو 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ یہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
فوج کے دیگر ترجمانوں کے مقابلے میں میجر جنرل آصف غفور زیادہ خبروں میں رہے اس کی وجہ ایک تو ان کے دور میں انڈیا کی پاکستان کے ساتھ ایک محدود جنگ بھی ہوئی، اسی طرح پی ٹی ایم اور بعض سیاسی ایشوز پر بھی وہ رائے دیتے رہے۔
ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بہت فعال رہا اور وقفے وقفے سے ان کی ٹویٹس سامنے آتی رہیں۔
ان کی ٹویٹس کے حوالے سے کچھ مسائل بھی سامنے آئے جن میں صحافیوں کے ساتھ ٹویٹس کا تبادلہ بھی شامل ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے گریجویشن کی اور انڈونیشیا کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے علاوہ اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی ڈگریاں حاصل کیں، انہوں نے سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹرز کیا۔
وہ نو ستمبر 1988 کو پاک فوج کی شاخ 87 میڈٰیم رجمنٹ میں بھرتی ہوئے۔
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی حمایت اور پیار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مضبوط رہنے اور پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا پیغام بھی دیا۔