Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزی فروش جو کار سروس سینٹر کا مالک بنا

القنیصی نے ابتدا سبزی منڈی سے سبزیاں خرید کر فروخت کرنے سے کی۔ فوٹو المرصد
محنت کا کوئی بدل نہیں۔ جو لوگ صحیح سمت میں مسلسل محنت کرتے ہیں وہ کامیابی پا لیتے ہیں۔ دنیا کے تمام ممالک میں بیشتر کامیاب شخصیتوں کی شروعات معمولی درجے کے کام سے ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک کامیاب انسان بن گئے۔
المرصد اور مزمز ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان سلیمان القنیصی نے سبزی بیچنے سے لے کر ملک میں مقبول ترین کار کے سب سے بڑے سروس سینٹر کا مالک بننے تک کا سفر انتھک جدوجہد کے ذریعے طے کیا۔

جو لوگ صحیح سمت میں مسلسل محنت کرتے ہیں وہ کامیابی پا لیتے ہیں۔ فوٹو مزمز

سعودی فوٹو گرافر محمد النحیت نے ایک وڈیو کلپ جاری کرکے سعودی نوجوان سلیمان القنیصی کی کامیاب جدوجہد کی کہانی سوشل میڈیا پر جاری کرکے نئی نسل کو آگے بڑھنے کی روشنی دی ہے۔
القنیصی نے کامیابی کا یہ سفر 13برس میں طے کیا۔ انہوں نے کئی تجارتی اور صنعتی منصوبوں میں قسمت آزمائی۔ ان منصوبوں نے ان کی زندگی کا دھارا بدل دیا اور بالاخر انہوں نے اپنی پسند کا وہ مشغلہ اپنالیا جس کا وہ خواب دیکھا کرتے تھے۔
القنیصی بتاتے ہیں کہ میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ قرض لے کر کام چلارہا تھا۔ قرضوں کا بوجھ درد سری کا باعث بنا ہوا تھا۔ شروعات سبزی منڈی سے سبزیاں خرید کر فروخت کرنے سے کی۔ پھر ایک دکان کھول لی۔ چار برس تک سرکاری اداروں میں معقب (مندوب) کے طور پر بھی کام کیا۔
مزید پڑھیں
 القنیصی کہتے ہیں کہ اب اللہ کے کرم سے میں سعودی عرب میں معروف کار لکزس  کے سب سے بڑے سروس سینٹر کا مالک ہوں۔ اس کے علاوہ کئی منصوبوں میں حصہ دار بھی ہوں۔
القنیصی نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ خیموں او رصحرائی تفریحی پروگراموں میں کھانوں کا کاروبار بھی کیا۔ میں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ سیر و تفریح کے لیے صحرا کا رخ کرتے ہیں۔ وہاں انہیں خیموں اور سپیشل کھانوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میں نے یہ کاروبار شروع کیا اور اس میں کامیابی ملی۔
القنیصی کا کہنا ہے کہ اب سنیپ چیٹ پر میرے بہت سارے پروانے بن گئے ہیں۔ انہیں کھانوں کی تیاری سے متعلق میرے وڈیو کلپ پسند آرہے ہیں۔ متعدد کمپنیاں بھی مجھ سے کھانے تیار کرانے کے لیے آرڈر دینے لگی ہیں۔                              

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: