Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ ایپ سے گاڑیوں کی فروخت کیسے؟

خریدار سرکاری فیس رقوم کی ادائیگی کے نظام ’سداد‘ کے ذریعے ادا کرے گا فوٹو: ٹوئٹر
سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی کی آن لائن فروخت کرنے کی اجازت کے بعد سمارٹ فون ایپ ’ابشر‘ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی مہیا کردی ہے۔
عاجل ویب سائٹ نے محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑی کی قیمت آن لائن وصول کرنے کا چار نکاتی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
خریدار سرکاری فیس رقوم کی ادائیگی کے نظام ’سداد‘ کے ذریعے ادا کرے گا۔ دوسرا یہ کہ خریدار سودا مکمل کرنے کے لیے گاڑی کی انشورنس کرائے گا۔

 آن لائن گاڑی فروخت کرنے کی فیس200 ریال مقرر ہے فوٹو : عاجل 

سوم خریدار گاڑی کی قیمت گاڑی فروخت کرنے والے کے لیے سعودی برٹش بینک( ساب) میں جمع کرائے گا۔
سودا مکمل ہونے کے بعد گاڑی کی قیمت ’ساب‘ سے گاڑی فروخت کرنے والے کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوگی۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے 17دسمبر 2019 کو آن لائن گاڑی فروخت کرنے کی سہولت جاری کی تھی۔ اس کی فیس200 ریال مقرر ہے۔ 

گاڑی کی قیمت آن لائن وصول کرنے کا چار نکاتی طریقہ کار وضع کیا گیاہے فوٹو: ٹوئٹر

 آن لائن گاڑی فروخت کرنے والے سے ابشر فنڈ میں 200 ریال بطور فیس وصول کیے جائیں گے۔
وزارت داخلہ کے مطابق’ آن لائن گاڑی کے سودے کی سہولت کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اگر سودا کسی وجہ سے منسوخ ہوجاتا ہے تو اس صورت میں ادا کردہ رقم 72 گھنٹے کے اندر خریدار کو واپس مل جاتی ہے۔ 

شیئر: