Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹڈی دل کے نئے حملے کا خطرہ

نئے حملےسے نمٹنے کی تیاریاں کرلی گئی ہے۔ فوٹو: سبق
سعودی وزارت ماحولیات و پانی کے مطابق مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر،جازان اور حائل ریجنوں میں 140.255ہیکٹر علاقے میں ٹڈی دل کا صفایا کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس کے لیے 76 فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ صحرا میں ٹڈی دل کی یلغار کے مقامات کی نشاندہی کرائی گئی۔
 مکہ مکرمہ اور جازان ریجنوں کے مغربی ساحل پر فضائی اور زمینی ٹیموں کے ذریعے دواﺅں کا سپرے کیا۔ تہامہ الباحہ، عسیر ساحل اور حائل کی بعض کمشنریوں میں بھی ٹڈی دل کے انسداد کے لیے دواﺅ ں کاسپرے کیا گیا۔

 مکہ مکرمہ ریجن ، مقدس شہر ، اللیث اور قنفذہ میں ٹڈی دل کا صفایا کیاگیا۔ فوٹو: سبق

 ٹڈی دل کا زیادہ زور قنفذہ اور جازان کی شمالی کمشنریوں کے درمیانی علاقے پر رہا۔ 2019 کے آخر تک یہ علاقے ٹڈی دل کی یلغار سے دو چار رہے۔
جازان اور یمن سے ملنے والی سعودی سرحدوں پر بھی ٹڈی دل کی یلغار ہوتی رہی۔
وزارت ماحولیات کے مطابق ٹڈی دل کی یلغار سے عموماً ساحلی کمشنریاں متاثر ہوئیں۔ بہت بڑا علاقہ ان کی زد میں رہا ہے۔
 مکہ مکرمہ ریجن ، مقدس شہر ، اللیث اور قنفذہ میں ٹڈی دل کا صفایا کیاگیا۔
 گیارہ سراغرساں ٹیموں نے باحہ، قلوة اور المخواة میں کام کیا۔ اتنی ہی تعداد میں ٹیموں نے عسیر ریجن،سعیدة الصوالحہ، الحریضہ اور المجاردة کمشنریوں میں ٹڈی دل کا پتہ لگایا۔
وزارت ماحولیات نے انتباہ کیا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران ٹڈی دل کے نئے حملے کے امکانات ہیں۔ اس سے نمٹنے کی تیاریاں کرلی گئی ہے۔
وزارت نے خدشہ ظاہر کیا کہ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی افریقہ میں ٹڈی دل کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔ ان سے غذائی اجناس کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ اس مرتبہ صحرائی ٹڈی دل کے خطرات ایسے ہیں جن کی نظیر 25برس تک نہیں ملتی۔

شیئر: