پاکستان کی صوبائی حکومتیں دعویٰ کر رہی ہیں کہ ان کے صوبے میں کوئی بحران نہیں ہے، لیکن چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ مسلسل گندم اور آٹے کے بحران کے حوالے سے نوٹس بھی لے رہے ہیں اور پے در پے اجلاس کر کے فیصلے بھی کر رہے ہیں۔
ایک طرف خیبرپختونخوا حکومت اپنے وزیراعلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر اترا رہی ہے کہ ان کی دوراندیشی کے باعث بحران ٹل گیا ہے، تو دوسری جانب پنجاب حکومت بھی دعوے کر رہی ہے کہ اس نے نہ صرف کے پی کے بلکہ دوسرے صوبوں کے لیے بھی اپنے خزانوں کے منہ کھول دیے ہیں۔
سندھ حکومت وفاق حکومت کو نا اہل کہہ کر سارا ملبہ ان پر ڈال رہی ہے تو پنجاب حکومت سندھ کو گندم خریداری نہ کرکے بحران کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی ٹی آئی حکومت میں کتنی مہنگائی؟Node ID: 432301
-
چپاتی کا چانٹے سے کیا تعلق؟Node ID: 438906
-
’آٹا 70 روپے کلو لیکن آپ نے گھبرانا نہیں‘Node ID: 453766