Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی باپ بیٹا موٹر سائیکل پر مکہ پہنچ گئے

متعدد ممالک سے گزر کر اپنا سفر آٹھ ماہ مکمل کرلیا۔
انڈونیشی سیاح اور اس کے چار سالہ بیٹے نے انڈونیشیا سے مکہ مکرمہ تک کا سفرموٹر سائیکل پر طے کرکے ثابت کردیا کہ یقین محکم ،عمل پیہم ، محبت فاتح عالم کی بات اپنی جگہ سو فیصد درست ہے۔ باپ اور بیٹے نے متعدد ممالک سے گزر کر اپنا سفر آٹھ ماہ مکمل کرلیا۔
اخبار 24کے مطابق انڈونیشی سیاح لیلیک نے سکائی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ طویل عرصے سے سفر کی تیاری کررہا تھا۔انڈونیشیا کے جمبی شہر سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ 10ممالک سے گزرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گیا‘۔
انڈونیشی سیاح نے اعتراف کیا’ دوران سفر متعدد مشکلات پیش آئیں لیکن منزل پر پہنچنے کا سچا جذبہ تمام مشکلات اور دشواریوں پر قابو پاتا چلا گیا‘۔
انڈونیشی سیاح لیلیک اور اس کے چار سالہ بیٹے نے20ہزار کلو میٹر کا سفر موٹر سائیکل سے طے کیا ہے۔
لیلیک کا خواب تھا کہ وہ ارض مقدس آکر اس مقام کی زیارت کرے جس کا رخ کرکے وہ پانچوں وقت کی نمازیں ادا کرتا ہے۔
لیلیک کا ایک مقصد ان دس ممالک کے لوگوں کے رسم و رواج اور تہذیب و ثقافت کا ریکارڈ بھی تیار کرنا تھا جن سے گزر کر اسے انڈونیشیا سے سعودی عرب پہنچنا تھا۔
پختہ عزم، مسلسل جدوجہد اور مشن سے پیار انسان کو اپنی منزل تک پہنچا دیتا ہے۔

شیئر: