پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے شامل کیے جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ کیریئر کا آغاز ہوم گراؤنڈ سے ہو رہا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
دو ہفتے قبل آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ہیٹرک کر کے سب کی توجہ حاصل کرنے والے حارث رؤف کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ بی بی ایل اور بعض دیگر لیگز میں بھی کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حارث روف: دنیا کا تیز ترین بولر بننے کا خواہشمندNode ID: 394226
-
پی ایس ایل 4 کی دریافت: حارث،عمر، موسیٰ اور احسنNode ID: 400421
-
حارث رؤف کی تباہ کن بولنگNode ID: 449481
منگل کو لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔
بی بی ایل میں ہیٹرک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ خوشی کا موقع تھا۔ لیکن بی بی ایل کے لیے کھیلنا ایک الگ چیز تھی جبکہ اپنے وطن کے کھیلنا ایک الگ بات ہے۔
حارث رؤف نے کچھ روز قبل آسٹریلیا میں کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد کچھ ایسے انداز میں خوشی کا مظاہرہ کیا تھا جسے زیادہ اچھا نہیں سمجھا گیا۔ اسی حوالے سے کیے جانے والے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کو علم نہیں تھا کہ اسے آسٹریلیا میں اچھا نہیں سمجھا جاتا، اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی۔
’اگلے روز اپنا خوشی منانے کا انداز تبدیل کیا اور جیسے ہم لوگ آداب کرتے ہیں وہ انداز اپنایا‘
جب ان سے پوچھا کہ آپ عاقب جاوید کی کوچنگ میں بھی پریکٹس کرتے رہے ہیں اور اب وقار یونس کی کوچنگ میں ہیں، دونوں میں سے بہتر کون ہے؟
![](/sites/default/files/pictures/January/36476/2020/virat.jpg)
حارث رؤف نے جواب دیا کہ ’عاقب جاوید اور وقار یونس دونوں ہی لیجنڈ ہیں اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔‘
اس سوال کہ ٹیپ بال سے ہارڈ بال تک کا سفر کیسا رہا؟ کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ کرکٹ شروع ٹیپ بال سے کی تھی تاہم لاہور قلندرز کے لیے سیلکیٹ ہونے سے دو سال قبل ہی ہارڈ بال کی طرف آ گیا تھا۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کا نام کرکٹ کے حلقوں میں گذشتہ کچھ عرصے سے لیا جا رہا تھا۔ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ نہایت تیز رفتاری اور لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں تاہم اب تک وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
26 سالہ حارث رؤف کا تعلق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہے اور وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں