Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مصری قلوپطرہ‘ بہترین کھلاڑیوں میں شامل

ثریا محمد کو مصر کی نئی قلوپطرہ کا لقب دیا گیا ہے۔فوٹو: سیدتی
باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن (فیبا) نے الاھلی کلب میں مصری کھلاڑی ثریا محمد کو سنہ 2019 کے دوران دنیا کی دس بہترین خواتین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا۔
سیدتی میگزین کے مطابق ثریا محمد نے یوگنڈا میں منعقدہ افریقن کپ ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

افریقن کپ ٹور نامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ فوٹو: سیدتی

 ان کی بدولت مصر ٹورنامنٹ کا فاتح رہا۔ ثریا محمد کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا تھا۔
باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے اپنی ویب سائٹ پر 2019 کے دوران دس بہترین خواتین کھلاڑیو ں کی فہرست جاری کی ہے ان میں مصری کھلاڑی ثریا محمد کا نام شامل ہے۔
ویب سائٹ پر ثریا محمد کا تعارف بھی دیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس بنیاد پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے۔

باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے دس بہترین خواتین کھلاڑیو ں کی فہرست جاری کی ہےفوٹو: سیدتی

انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے مصری خاتون کھلاڑی کی تعریف میں پوائنٹس ریکارڈ کیے ہیں۔ ثریا محمد کو مصر کی نئی قلوپطرہ کا لقب بھی دیا گیا ہے۔
ثریا محمد نے باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے خود کو دنیا کی دس بہترین خواتین کھلاڑیوں میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔

ویب سائٹ پر ثریا محمد کا تعارف بھی دیا گیا ہےفوٹو: سیدتی

ثریا محمد کا کہنا ہے’ کارکردگی پر فخر ہے۔ اچھی کارکردگی دکھا رہی ہوں۔ عجیب بات یہ ہے کہ اس اعزاز سے قبل بہت کم لوگ کھل کر تعریف کرتے تھے مگر اب ہر ایک نے شاباش دی ہے‘۔ 

شیئر: