Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آنے والے دن خوشیوں سے بھر پور ہوں گے‘

مصری فنکاروں کی موجودگی میں شاندار پروگرام پیش کیے جائیں گے۔فوٹو: عرب نیوز
محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے’ آئندہ مہینوں کے دوران عوام کے لیے حیران کن تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے‘۔
المرصد کے مطابق آل الشیخ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ریاض سیزن کے آخری ایام میں غیر حاضری پر معاف کریں۔ غیر حاضری کی وجہ بیماری ہے۔
آل الشیخ نے وعدہ کیا ’ آئندہ ایام خوشیوں سے بھرپور ہوں گے۔ مصری فنکاروں، اداکاروں اور قلمکاروں کی موجودگی میں شاندار پروگرام پیش کیے جائیں گے‘۔

آل الشیخ نے کہا  حیران کن تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔فوٹو: ٹوئٹر

آل الشیخ نے فیس بک کے اپنے اکاﺅنٹ پر لکھا ’ بے کار نہیں بیٹھ سکتا، صحت خراب ہونے کے باجوود بے کاربیٹھنا میرے بس سے باہر ہے‘۔
 ان دنوں آئندہ چار ماہ کے لیے پروگرام ترتیب دیے جارہے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر نئے سیزن نئے انداز کے ہوں گے‘۔
آل الشیخ کے مطابق ’ آئندہ سیزن میں مصری اوپیرا ، تھیٹر اور فن کاروں کو اپنے ہنر کا جادو جگانے کے مواقع میسر آئیں گے۔السقا، حلمی ، دیاب، ھنیدی، حماقی اور الفخرانی جیسے اداکار ہمارے یہاں ہوں گے‘۔
 ’مصر کے تمام قلمکاروں، اداکاروں اور فن کاروں نے ہمارے یہاں پروگراموں کے لیے تیاریاں کی ہے‘۔ 
آل الشیخ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے قائد اعلیٰ خادم حرمین شریفین ، ولی عہد محترم اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان محبت کے رشتوں کو لازوال بناد ے۔

شیئر: