Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ نے بیٹی کو ٹرین سے کیسے بچایا؟

بچی پلیٹ فارم سے ریلوے لائن کے قریب جاگری۔فوٹو: اخبار24
مصر میں والد نے اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائن پر چھلانگ لگادی۔ ٹرین گزر نے کے بعد سٹیشن پر موجود مسافروں نے بیٹی کو بچانے والے باپ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اخبار 24 کے مطابق مصر کے شہر الاسماعیلیہ کے ریلوے سٹیشن پر معمول کے مطابق لوگ ٹرین کے انتظار میں کھڑے تھے۔
 ٹرین پلیٹ فارم پر آنے ہی والی تھی کہ اچانک ایک بچی پلیٹ فارم سے ریلوے لائن کے قریب جاگری۔
 بیٹی کو بچانے کے لیے باپ نے چھلانگ لگائی اور اپنی بچی کو آغوش میں لے کر ریلوے لائن کے قریب ہی لیٹ گیا۔
ریلوے لائن سے ٹرین دو منٹ تک گزرتی رہی۔ اس دوران سٹیشن پر موجود لوگ دم بخود تھے۔ ہر ایک سلامتی کے لیے دعا کرتا رہا ۔
 جیسے ہی ٹرین گزی اور دونوں بحفاظت نظر آئے تو پلیٹ فارم پر موجود لوگ خوشی سے چیخنے لگے۔ ہر ایک نے باپ بیٹی کو پرجوش انداز میں مبارکباد پیش کی۔
 و وڈیو کلپ مصری ذرائع ابلاغ میں وائرل ہوگیا۔ باپ کی جرات اور بچی کے لیے اس کے پیار پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: