قصیم۔۔۔ بیٹی کی موت کے 4گھنٹے بعد سعودی باپ بھی دنیا سے رخصت ہوگیا۔بیٹی اور باپ کی موت کے واقعہ کی خبر قصیم ریجن میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہر کس و ناکس نے اس پر رنج و ملال کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق قصیم کے شہری محمد عبداللہ الجعیدان نے بتایا کہ اسکی بہن کا انتقال ہوا اور اسکے ٹھیک 4گھنٹے بعد ابا بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ الجعیدان نے بتایا کہ اسکی بہن ھالہ والد سے غیر معمولی پیار کرتی تھی۔ وہ بھی اسے ٹوٹ کر چاہتے تھے۔ بیٹی اپنی تکلیف باپ سے چھپائے ہوئے تھی تاکہ انہیں دکھ نہ ہو۔ وہ ایک ہفتے قبل حالت دگرگوں ہوجانے پر بے ہوش ہوگئی تھی۔ باپ اپنی بیٹی کو درد و الم کی حالت میں دیکھنے سے گریز کررہا تھا۔ جمعہ سے قبل بیٹی کا انتقال ہوگیا۔ باپ کو پتہ چلا تو وہ بیحد غمگین ہوگئے اور روتے رہے اور عصر کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا اور اسی میں ان کا انتقال ہوگیا۔ دونوں کی قبریں برابر میں بنائی گئیں۔