بچیوں نے ریکارڈ وقت میں پیانو بجانا سیکھا ہے۔ فوٹو عکاظ
سعودی عرب کی ننھی بچیوں نے پیانو سیکھنے کا عزم کیا اور اپنے اس عزم کوعملی جامہ پہنا دیا۔ 300 بچیوں نے انتہائی شوق اور ذوق کے ساتھ پیانو کی کلاسیں لیں۔ ان میں سے 10 نے کمال پیدا کرکے اعزاز بھی حاصل کیا۔
گٹار بجانے پر اعزاز پانے والی بچی اپنا سرٹیفکیٹ دکھا رہی ہے۔ فوٹو عکاظ
عکاظ اخبار کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب کے سکولوں میں میوزک کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ سعودی بچیوں میں یہ مضمون اتنی پذیرائی حاصل کرے گا اور یہ بات تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ننھی بچیاں اس میں دلچسپی لیں گی اور ریکارڈ وقت میں پیانو بجانا سیکھ کر اعزاز حاصل کرلیں گی۔
سعودی سکولوں میں میوزک کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔ فوٹوعکاظ
جدہ کے ایک تعلیمی مرکز نے اپنے یہاں گٹار کو متعارف کرایا۔ میوزک کی دنیا میں اسے انتہائی پیچیدہ مانا جاتا ہے۔ سب سے پہلے گٹار 1709 میں اٹلی میں متعارف ہوا تھا۔
اٹلی کے معروف فنکار بارتو لومبو کرسٹووری کو اس کا موجد مانا جاتا ہے۔
جدہ کے تعلیمی مرکز نے 300 طلبہ کو پہلی کھیپ کے طور پر کلاس میں شامل کیا۔ چار ماہ تک ان کی کلاسیں جاری رہیں۔ ثامر خلیل اور عبیر بالبید نے بچیوں کو گٹار بجانا سکھایا۔ انہیں پیانو کے ذریعے میوزک سے متعارف کرایا اور نغمہ سازی کے ہنر سے روشناس کرایا۔ بچیوں کو پیشہ ورانہ انداز میں گٹار بجانے پر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
بچیوں کو میوزک کی ابجد شارجہ میں امریکن یونیورسٹی کے کورس کے مطابق سکھائی گئی۔