Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گٹار پر دھنیں بکھیرتی سعودی خاتون 

سعودی ماہر موسیقار خاتون نے ریاض سیزن میں گٹار پر سعودی عرب کے قومی ترانے کی دھن بجا کر حاضرین کو حیرت زدہ کر دیا ۔ العربیہ نیوز نیٹ نے سعودی خاتون موسیقار غلاالدوسری کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہوں نے 7  برس قبل عود ( عربی  گٹار) بجانے کی تربیت حاصل کرنے کا آغاز کیا اور اب وہ اس فن میں کمال حاصل کر چکی ہیں۔
غلا الدوسری نے ریاض سیزن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا ہے ' میں ریاض سیزن کی انتظامیہ اور خاص کر  تفریحی کمیٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کی شکر گزار ہوں کہ انہو ںنے مجھے یہ موقع فراہم کیا اور میرے فن کو ریاض سیزن میں جگہ دی ' ۔
 

 شمار پہلی سعودی موسیقار خاتون کے طور پر کیاجاتا ہے ۔ فوٹو۔ ٹویٹر  

واضح رہے الدوسری نے گٹا ر پر دھنیں بجانے کا آغاز شوقیہ طور پر کیا تھا مگر اب وہ ایک ماہر موسیقار بن چکی ہیں ۔ انکا شمار پہلی سعودی موسیقار خاتون کے طور پر کیاجاتا ہے ۔
 الدوسری اب خواتین کو اس فن کی تعلیم دے رہی ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ آغاز میں اگرچہ کچھ مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ۔ شوقیہ طور پر اس فن سے آشنا ہوئی اور اب اسے دوسروں تک پہنچا رہی ہوں ۔

گٹا ر پر دھنیں بجانے کا آغاز شوقیہ طور پر کیا تھا مگر اب وہ ایک ماہر موسیقار بن چکی ہیں.فوٹو ۔ العربیہ نیوز  

دریں اثناء "العرب اخبار "کے مطابق سعودی موسیقار غلا الدوسری نے جب شوقیہ عربی گٹار "عود "  بجانے کی تربیت حاصل کرنا شروع کی تو انکا خیال تھا کہ لوگ ان پر تنقید کریں گے مگر اس کے برعکس ان کے فن کو سراہا جانے لگا تو " غلا " نے اس فن کی باقاعدہ تربیت حاصل کر نا شروع کر دی ۔
الدوسری اس وقت سعودی عرب کی پہلی خاتون انسٹرکٹر ہیں جو خواتین کو عود بجانے کی تعلیم دیتی ہیں ۔  ٹیلی کمیونیکشن کی ملازمت کو ترک کرکے  اس فن کو باقاعدہ طور پر رائج کرنے کے لیے  سینٹر کھولا  اور پوری توجہ اس فن کی تربیت دینے پر مبذول کر دی ۔ 
غلاکا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقی سے غیر معمولی لگائو تھا ، مختلف قسم کے آلات موسیقی پر مشق کیا کرتی تھی ، پیانو بھی سیکھا مگر جو لطف عود ( گٹار ) بجانے میں آتا ہے وہ کسی اورموسیقی کے آلے میں نہیں ۔
اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے بارے میں غلا کا کہنا تھا   "میں نے یہ فن انٹر نیٹ کے ذریعے خود ہی سیکھا ، ابتدا ء میں گٹار کی تاروں کو چھیڑا کرتی تھی بعدمیں انٹر نیٹ کے ذریعے اسے سیکھنا شروع کیا "۔
غلا الدوسری نے خود کو مکمل طور پر اس کام کے لیے وقوف کر دیا  ، اپنے گھر کے ایک حصہ کو انہوں نے میوزیکل سینٹر بنا یا جہاں وہ اپنے شاگردوں کو اس فن کی تعلیم دیتی ہیں ۔

شیئر: