Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان سیمی فائنل میں

کم عمر کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: پی سی بی
جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستان نے 190 رنز کا ہدف 41 اورز میں مکمل کر لیا۔ 
اب پاکستان چار فروری کو انڈیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا جبکہ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
پاکستان کی طرف سے محمد ہریرہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے شامل تھے۔
محمد ہریرہ کے علاوہ حیدر علی 34 گیندوں پر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روحیل نذیر نے 22 رنز بنائے اور فہد منیر صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
محمد حارث اور قاسم اکرم ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے تھے۔
افغانستان کی ٹیم میں کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری یا سینچری سکور نہیں کر سکا اور پوری ٹیم پاکستانی بولنگ کی سامنے ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر خان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے تین جبکہ فہد منیر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔

فائنل میں جانے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ نو فروری کو ہوگا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کے ساتھ آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل میں جانے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ نو فروری کو ہوگا۔

شیئر: