Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کی دوسری فتح

پاکستان نے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، فوٹو: پی سی بی
جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے۔
انہوں نے 48 بالز کا سامنا کیا، ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔ قیصر اکرم نے 54 اور محمد فہد منیر نے 53 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے ڈائلن گرانٹ نے تین جبکہ ملٹن شمبا، سخوموزی این ڈلیلا، ڈیون مائرز اور نیانگانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

295 رنز کے ہدف میں زمبابوے کی پوری ٹیم 47 ویں اوور کی تیسری گیند پر 255 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ملٹن شمبا سب سے زیادہ 58 سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ویزلے میڈہیور نے 53 اور ڈیون مائرز نے 39 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے طاہر حسن اور محمد عباس آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عامر علی تھہیم اور قیصر اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 24 جنوری کو کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل نو فروری کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: