Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں سعودی امداد ی سامان تقسیم

سردی سے متاثرہ علاقوں میں 600 بیگ تقسیم کیے گئے فوٹو: ایس پی اے
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع زیارت میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ 
سردی سے متاثرہ علاقوں میں 600 بیگ تقسیم کیے گئے ۔ ان سے تین ہزار بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو فائدہ ہوا ہے۔

شاہ سلمان مرکز یہ کام مقامی اداروں کے تعاون سے انجام دے رہا ہے۔فوٹو: ایس پی اے

یاد رہے اس سے قبل بھی سعودی عرب سردی سے بچاﺅ کے لیے پاکستان کے کئی علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کراچکا ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات پاکستان میں اپنا ذیلی دفتر قائم کیے ہوئے ہے۔ ایسے تمام علاقوں کی جائزہ جاتی رپورٹ تیار کرتے رہتے ہیں جہاں کے لوگوں کو ہنگامی بنیاد پر امداد درکار ہوتی ہے۔ 
 رپورٹ پر ریاض سے مطلوبہ امدادی سامان پاکستان کے علاقوں میں بھیجا جاتا ہے۔

تین ہزار بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو فائدہ ہوا ہے۔فوٹو: ایس پی اے

شاہ سلمان مرکز یہ کام مقامی اداروں کے تعاون و اشتراک سے انجام دے رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن میں بھی 2742 راشن کے تھیلے تقسیم کرائے ہیں۔ان سے یمنی صوبے صعدہ کے بالمقابل 37قریوں اور جزیرہ الفشت اور جزیرہ بکلان کے 18ہزار سے زائد باشندوں نے فائدہ اٹھایاہے۔
 

شیئر: