پشاور زلمی کا ’زلمی پرفیوم‘ متعارف
زلمی پرفیوم بھی پشاور زلمی اور دیگر تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی کو بڑھائے گا
پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی پرفیوم لانچ کرنے والی پاکستان کی پہلی سپورٹس فرنچائز بن گئی ہے۔
پشاور زلمی اور دنیا کے نامور پرفیوم برانڈ اصغر علی کے درمیان ’زلمی پرفیوم‘ کے لیے پارٹنرشپ قائم ہوئی ہے۔
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل فینز کا جوش و خروش مزید بڑھاتے ہوئے زلمی پرفیوم لانچ کر دیا ہے۔
دنیا بھر کے بہترین پرفیوم برانڈز میں شمار ہونے والے اصغر علی پرفیوم نے زلمی پرفیوم ڈیزائن کیا ہے۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہے فینز سمیت کرکٹرز اور فرنچائزز کا بھی جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔
زلمی پرفیوم بھی پشاور زلمی اور دیگر تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی کو بڑھائے گا۔
پشاور زلمی فینز کی دلچسپی کے پیش نظر کرکٹ کے ساتھ ساتھ لائف سٹائل، فوڈ، اپلائننسس اور دیگر شعبہ جات میں بھی پارٹنرشپ قائم کر چکا ہے۔
پپرفیوم برانڈ اصغر علی کے سی ای او سعد اصغر علی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ باعث خوشی ہے۔ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ہے اور یہ پرفیوم فینز کو بہت پسند آئے گا۔