Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 الدرعیہ کے تاریخی محلے الطریف میں کیا ہے؟

غیر ملکی سفارتکاروںل نے الطریف کا دورہ کیا ہے۔فوٹو: اخبار24
سعودی عرب میں متعین غیر ملکی سفارتکاروں اور ان کے اہل و عیال نے الدرعیہ کے تاریخی محلے الطریف کا دورہ کیا ہے۔
 الطریف یونیسکو کی فہرست پر بین الاقوامی ورثے والے مقامات میں شامل ہے۔ بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس کی نگراں ہے۔ دورے کا انتظام سعودی دفتر خارجہ نے کیا تھا۔

 الطریف یونیسکو کی فہرست پر بین الاقوامی ورثے والے مقامات میں شامل ہے۔فوٹو: اخبار24

اخبار 24 کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں سے محلے کی تاریخی عمارتوں کا تعارف کرایا گیا۔ ان میں نمایاں ترین سلوی محل، الدرعیہ عجائب گھر، فوجی عجائب گھر، عرب نژاد گھوڑوں کا عجائب گھر، امیر مشاری بن سعود محل،امام عبداللہ بن سعود محل، الطریف کی بڑی جامع مسجد اور محلے میں واقع متعدد مکانات اور کئی محل ہیں۔
غیر ملکی سفر کو روایتی زندگی کے طور طریقوں کے نمائندہ فن تعمیر سے آگاہ کیا گیا۔ سعودی ریاست کی مرحلہ بہ مرحلہ تاریخی کہانی بھی سنائی گئی۔

غیر ملکی سفارتکاروں سے محلے کی تاریخی عمارتوں کا تعارف کرایا گیا۔فوٹو: اخبار24

غیر ملکی سفیروں نے دورے کے موقع پر کہا’ الدرعیہ کا یہ محلہ سعودی عرب کی عظیم تاریخ کا آئینہ ہے‘۔
 یاد رہے کہ دس برس قبل الدرعیہ کے ایک محلے طریف کو یونیسکو نے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
یہی وہ لمحہ تھا جب الدرعیہ سیاحتی مرکز کے طور پر دنیا کی نظر میں آیا تھا۔

2018  سے الدرعیہ نے سعودی سیاحت میں اپنی جگہ بنانا شروع کردی تھی۔فوٹو: اخبار24

 2018 کے آخر سے الدرعیہ نے سعودی سیاحت میں اپنی جگہ بنانا شروع کردی تھی۔ فارمولا ای کی میزبانی اوربین الاقوامی کنسر ٹس نے الدرعیہ کی سیاحتی پہچان میں نئے رنگ بھر دیے تھے۔
 

شیئر: