امارات کے 640 شہریوں کے رہائشی قرضے معاف ہوچکے ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے 429 ریٹائرڈ اماراتیوں کے رہائشی قرضے معاف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 444 ملین درہم کی قسطیں 429 اماراتیوں پر واجب الاد تھیں۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں مقامی شہریوں کو مکانات کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیے جاتے ہیں۔ ریٹائر ہونے پر باقی اقساط معاف کی گئی ہیں۔
اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید نے ابوظبی کے ولی عہد اور افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت دی تھی۔
نئے صدارتی فیصلے کے مطابق امارات کے 640 شہریوں کے رہائشی قرضے معاف ہوچکے ہیں۔ مجموعی رقم 652 ملین درہم بنتی ہے۔