Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے متعلق وائرل وڈیو کی حقیقت کیا؟

سعودی عرب سخت حفاظتی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نیو کورونا وائرس سے متعلق وائرل وڈیو من گھڑت ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ابھی تک سعودی عرب میں کرونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب سخت حفاظتی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ’نیو کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر جو وڈیو وائرل ہے اس کے تمام مناظر خود ساختہ ہیں۔ اس وڈیو کا کوئی بھی منظر سعودی عرب میں ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ اب تک ہمارا ملک کورونا وائرس سے پاک ہے۔‘

 وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کا کوئی کیس درج نہیں ہوا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

العبد العالی نے مزید کہا  ’اگر کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر آیا تو پہلی فرصت میں رائے عامہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام معلومات سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ہی سے حاصل کی جائیں۔‘
اخبار 24 نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی اطلاع ملنے سے اب تک چین سے چار ہزار 650 سعودی اور غیر ملکی  پہنچے ہیں۔ ان میں وہ بھی ہیں جو براہ راست چین سے سعودی عرب آئے ہیں اور وہ بھی جو کسی اور ملک سے ہوتے ہوئے پہنچے ہیں۔ ان سب کا ہوائی اڈوں پر طبی معائنہ کیا گیا۔ کوئی وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا۔‘
وزارت صحت کے مطابق ’چین سے بالواسطہ طریقے سے سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کی تعداد 1365ہے۔ براہ راست پہنچنے والوں کی تعداد 3195 ہے۔ کوئی بھی کورونا وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا۔‘

شیئر: