عدالت نے500 کویتی دینار کی ضمانت پر رہاکر دیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
غیر اخلاقی ویڈیو سکینڈل کے الزام میں گرفتار ہونے والی کویتی فیشن اسٹار سارہ الکندری اور ان کے شوہر کو عدالت نے500 کویتی دینار کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق سارہ الکندری کا کہنا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو لاعلمی میں چند لڑکیوں نے شیئرکی تھی۔ اس کی شکایت درج نہیں کرواں گی۔‘
کویتی فیشن سٹار کا کہنا تھا ’کسی کو تکلیف دینا نہیں چاہتی‘۔ اس لیے وڈیو کو واٹس اپ پر اپ لوڈ کرنے والوں کے بارے میں متعلقہ ادارے میں شکایت نہیں کی‘۔
یہ نجی وڈیو تھی جو بے ساختگی میں بنائی گئی تاہم وڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔‘
سارہ نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ’ایک سچی، کھری اور خدا سے ڈرنے والی انسان ہوں۔ وڈیو میں ایسا کوئی سین نہیں تھا جسے غیر مناسب کہا جائے۔‘
سارہ اور ان کے شوہر نے ان الزامات کی بھی سختی سے تردید کی جن میں کہا جارہا تھا کہ انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
حجاب کے بارے میں سوال پر کویتی فیشن سٹار کا کہنا تھا ’پہلے باحجاب تھی۔ اپنے والد کی اجازت کے بعد حجاب اتارا تاہم اب دوبارہ حجاب کی طرف لوٹنے کا سوچ رہی ہوں‘۔
واضح رہے کویتی فیشن سٹار سارہ الکندری اور ان کے شوہر الحمد العنزی کو پراسیکیوشن کے ادارے نے غیر مناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کیا تھا۔