Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیشن سٹار کی بیٹے سے ’بدکلامی‘ کی ویڈیو

کویتی فیشن سٹار نے بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کی ۔ فوٹو: الامارات الیوم
کویت کی مشہور فیشن سٹار نھی نبیل نے اپنے بچے کو گھر میں ڈانٹا تھا۔ اسے برا بھلا کہا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق کچھ ایسے الفاظ بھی ان کے منہ سے نکلے تھے جو نازیبا تھے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے اسے بچے کی حق تلفی اور توہین قرار دیا۔ فوٹو الامارات الیوم

سی سی ٹی وی کیمرے سے اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کویت بھر میں اس پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ چند گھنٹوں میں ٹوئٹر پر وڈیو ٹرینڈ کی شکل اختیار کر گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر (# نھی_نبیل) ہیش ٹیگ جاری کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں لوگوں نے اس پر نرم اور گرم تبصرے کر ڈالے۔ کئی صارفین اپنی پسندیدہ شخصیت کے منہ سے جارحانہ زبان سن کر سناٹے میں آگئے۔ انہوں نے اس پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔ دیگر نے ہیش ٹیگ میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ یہ کویتی سٹار خاتون کی توہین ہے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نھی نبیل اپنے گھر میں ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو اونچی آواز میں ڈانٹ رہی ہیں۔ شوہر کی موجودگی میں بیٹے کے خلاف سخت سست زبان استعمال کررہی ہیں۔ باپ اپنے بیٹے کی سرزنش پر خاموش بیٹھا ہے۔ کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں کی۔
یہ منظر صارفین کو دکھی کر گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے بچے کی حق تلفی اور توہین قرار دیا۔
ایک صارف نے تحریر کیا کہ وڈیو نازیبا زبان پر مشتمل ہے۔
ایک اور صارف نے نھی نبیل کا دفاع کیا اورتحریر کیا کہ ہم کسی کے گھر میں گھس کر اس کی نجی زندگی میں دخل دینے والے کون ہیں؟
ایک اور صارف نے تحریر کیا کہ میں نھی نبیل کو پسند نہیں کرتا ہوں، میں یہ بھی مانتا ہوں کہ نھی نبیل نے اپنے بچے کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ جارحانہ اور نامناسب تھی لیکن میں یہ بھی مانتا ہوں کہ ہمیں کسی کی نجی زندگی میں دخل نہیں دینا چاہیے۔
                                  
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: