Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020 میں فیملی اور ورکرز فیس کیا ہوگی؟

فیملی فیس وہی رکھنے کا جائزہ لیا جائے جو 2019 کے لیے مقرر تھی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی مجلس شوریٰ نے 2020 میں2019 والی فیملی اور ورکرز فیس وصول کرنےکا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
شوری نے یہ بھی کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے روابط استوار کیا جائے۔ شوریٰ نے یہ مطالبہ پیر کو ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مجلس شوریٰ نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری سے کہا ہے کہ وہ 2020 کے لیے فیملی فیس اور ورکرز فیس وہی رکھنے کا جائزہ لے جو 2019 کے لیے مقرر تھی۔

مختلف فیسوں پر نظر ثانی کرکے منظوری کے لیے جائزہ ایوان شاہی کو بھیجاگیا ہے(فوٹو :عاجل) 

یاد رہے کہ مختلف فیسوں پر نظر ثانی کرکے حتمی منظوری کے لیے ایک جائزہ ایوان شاہی کو بھیجاگیا تھا۔ ابھی تک اس حوالے سے کوئی شاہی فیصلہ صادر نہیں ہوا ہے۔
مجلس شوریٰ نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری سے کہا کہ وہ تجارتی سرگرمیوں اور مختلف اداروں پر صارفین کی کڑی نگرانی کا بندوبست کرے۔ یہ کام صارفین سے جدید ایپلی کیشن کے ذریعے لیا جائے۔‘

فیسوں پر نظر ثانی کرکے منظوری کے لیے ایوان شاہی کو بھیجاگیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)

شوریٰ نے وزارت تجار ت سے کہا ہے کہ وہ تجارتی جعلسازی کے انسداد کے قانون پر عملدرآمد کو موثر کرے اور اسے مطلوبہ اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں زیادہ کارگر بنائے۔
شوریٰ نے کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں پیش آنے والے چیلنجوں کا جائزہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں وزارت سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے، مارکیٹ سے ان کے نکلنے کے اسباب دریافت کرے اور اس صورتحال کو قابوکرنے کے لیے ضروری ضابطہ تشکیل دیں۔
 

شیئر: