Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ساحل سمندر چہل قدمی کے لیے پسندیدہ مقام 

میونسپلٹی نے جگہ جگہ ورزش کی مشینیں اوررہنما بورڈ نصب کیے ہیں۔فائل فوٹو: اے ایف پی
 سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں سی فرنٹ چہل قدمی اور ورزش کے لیے پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ 
سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی نے سی فرنٹ پر جگہ جگہ ورزش کی مشینیں اوررہنما بورڈ نصب کیے ہیں۔چہل قدمی کے لیے آنے والوں کے لیے ایک سہولت یہ بھی مہیا کی گئی کہ وہ کتنے میٹر چہل قدمی کرچکے ہیں اور ان کی کتنی کیلوریز جل چکی ہیں۔

سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں۔  فوٹو: سوشل میڈیا

الخبر، دمام اور القطیف ساحل سمندر پر صبح سویرے اور شام کے وقت چہل قدمی کے لیے آنے والوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔
غذا کے ذریعے علاج کی ماہر ڈاکٹر روعة بنت ابراہیم السلیم نے بتایا ’ چہل قدمی بہت اچھی ورزش ہے۔ اس سے انسانی جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے وزن کم ہوتا ہے ۔ دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور شریانوں کا کھنچاﺅ دو ر ہوتا ہے‘۔ 
’ چہل قدمی سے پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے ۔ دل جیسے اہم اعضا کی چربی بھی ختم ہوتی ہے اور اس طرح دل مضبوط ہوتا ہے۔ ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ بے چینی اور تناﺅ دور ہونے سے نیند اچھی آتی ہے‘۔ 
یومیہ تیس منٹ کی چہل قدمی کافی ہے تاہم وزن میں کمی کے لیے ایک گھنٹے کی چہل قدمی ضروری ہے۔
السلیم کے مطابق ’جسمانی ورزش خصوصاً چہل قدمی کے بعد مشروبات کا استعمال مفید رہتا ہے۔ اس سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے‘۔

شیئر: