وزارت تجارت نے سعودی شہری کے نام پر کاروبار کرنے والے افغان تارک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اطلاع دینے والے شہری کو 15 ہزار ریال انعام دیا ہے۔
اقامہ و لیبر قوانین کے علاوہ وزارت تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی تجارت پر افغانی تارک وطن اور اپنے نام سے اسے کاروبار کی اجازت دینے والے سعودی شہری پر عائد جرمانوں میں سے 30 فیصد رقم اطلاع دینے والے شہری کو دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودیوں کے نام سے تارکین کو کاروبار کرکے کیا ملے گا؟Node ID: 399466
-
غیر ملکی کے کاروبار کی رپورٹ پر 30ہزار ریال انعامNode ID: 408341
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری نے اپنی کفالت میں کام کرنے والے افغان کو مدینہ منورہ میں ریستوران کھولنے اور اس سے کمانے کی اجازت دے رکھی تھی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اطلاع کرنے والے شہری کو شک ہوگیا تھا کہ مدینہ منورہ میں ریستوران افغان شہری کا ہے مگر وہ اسے سعودی شہری کے نام پر چلا رہا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’شہری نے شک کی بنیاد پر وزارت کو اطلاع دی اور تمام صورتحال آگاہ کر دیا تھا جس پر وزارت نے تفتیشی کارروائی کی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش سے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ ریستوران افغان تارک کا ہے، سعودی شہری سے اس کا کوئی تعلق نہیں‘۔
"التجارة" تكافئ مواطن بـ 15 ألف ريال لإبلاغه عن جريمة #تستر_تجاري https://t.co/KwwMwVMRLN
— وزارة التجارة والاستثمار (@SaudiMCI) February 11, 2020