مکہ کی پولیس نے 80 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے جن میں بیشتر پاکستانی شامل ہیں، جو شہر کی پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
پولیس کا کہنا ہے ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کر رہ رہے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہاڑوں پر چھپر اور جھگیاں بنا کر رہنے والے پاکستانیوں میں سے بیشتر کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔
-
باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
بلندی پر رہنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوتی رہی۔
وہ دور سے پولیس کی گاڑیاں آتے دیکھ کر ہی فرار ہوجاتے تھے۔
ہیں۔‘
مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’کعکیہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرنا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔ بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ اکثر اوقات پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کرتے
پولیس نے بتایا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کی موجودگی علاقے کے مکینوں کے لیے مسئلہ بنی ہوئی تھی۔ انہیں گرفتار کرنے کے لیے منظم منصوبہ اور حکمت عملی تیار کی گئی۔‘
پولیس کے مطابق ’دن کی روشنی میں کی جانے والی تمام کارروائیاں ناکام ہوئیں تو پولیس ٹیم نے رات کو چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنایا۔‘
’پولیس نے پہاڑوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔‘
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے فجر سے پہلے چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا جب سب لوگ سو رہے ہوتے ہیں۔
’پولیس نے چھاپہ مارنے سے پہلے علاقے کا نقشہ سامنے رکھا اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر اہلکار تعینات کر دیے۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ ’انتہائی کامیاب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں تمام غیر قانونی افراد گرفتار ہوئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے۔‘
-
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں