Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایرانی سرگرمیوں کے خلاف امریکہ سعودی شراکت اہم‘

سعودی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب پومپیو سے ملاقات کی ہے۔فوٹو: ایس پی اے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ امریکہ کے سرکاری دورے پر منگل کو واشنگٹن پہنچے ہیں۔ انہوں نے دفتر خارجہ میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوست ملکوں سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل میں تعاون کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی غور کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی غور کیا۔فوٹو: ایس پی اے

 پومپیو اور فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے سٹریٹیجک اور تاریخی تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔
 دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ’عدم استحکام پر مبنی ایران کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کی شراکت داری اہم ہے‘۔ 
 ’یمن میں کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں بھی سعودی عرب اور ہمارا مفاد مشترک ہے‘۔
پومپیو نے مزید کہا ’سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ علاقائی سلامتی امور پر ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے‘۔

شیئر: