جدہ کے نئے تعمیر ہونے وا لے شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرمنل ون سے جنوبی ٹرمنل کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سےسعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ ٹرمنل پرمفت شٹل سروس حاصل کرنے کے لیے مسافرکو بورڈنگ پاس دکھانا ہوگا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمنل ون پر مفت شٹل سروس کی سہولت تقریبا دو ماہ تک جاری رہے گی اس دوران امید ہے کہ ساوتھ ٹرمنل سے آپریٹ ہونے والی نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں کی آمد و روانگی کا شیڈول ٹرمنل ون سے جاری ہو جائےگا جس سے مسافروں کو کافی سہولت ہو گی۔
شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل ون پرانتظامیہ کی جانب سے مفت شٹل سروس کے لیے 200 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہےنئے تعمیر ہونے والے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جنوبی ٹرمنل کی مسافت تقریبا 10 کلو میٹر ہے جہاں جانے کے لیے ٹرانسپورٹ درکار ہوتی ہے۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوص ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنے کا مقصد ان مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو کسی غلطی سے ساوتھ ٹرمنل پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سے دوبارہ ٹرمنل ون پر آنے کے لیے کافی دشواتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے مسافروں کوکافی لمباسفرکر کے ٹرمنل ون پر پہنچنا ہوتا ہے جس میں ان کی فلائٹ نکلنے کا اندیشہ ہو تا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ : نیا ائیر پور ٹ تجرباتی طور پر 29مئی کو کھولا جائیگاNode ID: 254056
-
جدہ: نئے ہوائی اڈہ پر پہلی پرواز کے مسافروں میں تحائف کی تقسیمNode ID: 256011
شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ کے ٹرمنل نمبر’ ون‘ سے اس وقت تمام پروازوں کی آمد ورفت نہیں ہوتی اس لیے مسافروں کوکافی دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے کاونٹرز بھی قائم کیے ہیں جہاں ہمہ وقت عملہ موجود ہوتا ہے۔ وہ مسافر جنہیں جنوبی ٹرمنل سے ٹرمنل ون پر آنا ہے انہیں صرف شٹل سروس کے کاونٹر پر اپنا بورڈنگ پاس دکھانا ہو گا۔
اس ضمن میں مسافرو ں کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے شٹل سروس کا انتظام کافی بہتر ہے جس سے کافی سہولت ہو گی۔ یاد رہے ایئر پورٹ کے ساوتھ ٹرمنل سے ٹرمنل ون پر آنے کے لیے ٹیکسی والے80 ریال تک طلب کرتے ہیں ۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں